15 جون 2009 - 19:30

پشاور میں کو ہاٹ روڈ پرواقع گلشن رحمان کالونی کے علاقے میں آفیسر کالونی میں رہائشی علاقے میں زور دار دھما کا ہوا ہے.

ایدھی ذرائع کے مطابق ایک بچہ جاں بحق ہواہے ،جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دھماکا 3منزلہ سر کاری رہائشی عمارت کے قریب ہوا، جس سے عمارت زمیں بوس ہوگئی جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق اس عمارت میں صوبائی سیکرٹریٹ کے ملازمین رہائش پذیرہیں۔عینی شاہدین نے ملبے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، دوسری جانب امدادی کارروائیاں جاری ہیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے، جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔